• news
  • image

”مقبول بٹ‘ افضل گورو کی میتیں واپس دی جائیں“ مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال‘ گھر گھر تلاشی کا سلسلہ تیز

سرےنگر (اے پی پی) نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دفن شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمدافضل گورو کے اجساد خاکی کی واپسی کے لیے جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔اسلام آباد میں بھارتی پولیس نے عالم دین اور امت اسلامی کے چیئرمین قاضی یاسر کے گھر پر چھاپہ مار کر انکے بھائی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اوڑی میں بارودی مواد کے دھماکے میں سولہ سالہ لڑکا مقصود میرزخمی ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی اور چھاپوںکا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واچ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں سے بذریعہ خط اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیریوں میں آزادی پسند رہنماﺅں کے خلاف انتظامیہ کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے انسانی حقوق کے ممتاز کارکن ایڈووکیٹ جلیل اندرابی کو انکی شہادت کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن