اقوام متحدہ کے رکن 193 ممالک اسلحہ کی عالمی تجارت کو باضابطہ بنانے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے
نیویارک (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے 193 ممبر ممالک اسلحہ کی سالانہ 80 بلین ڈالر کی تجارت کو باضابطہ بنانے کے پہلے معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔ اسلحہ کی عالمی تجارت پر 9 دن سے جاری کانفرنس کے صدر آسٹریلیا کے سفارتکار پیٹرو لکاٹ نے معاہدے کا مسودہ کانفرنس کے شرکاءکے حوالے کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسودے میں مزید ترامیم کی گنجائش نہیں، ممبر ممالک کو اسے قبول کرنا یا رد کرنا ہو گا۔ اس موقع پر رکن ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اگر رکن ممالک میں معاہدہ نہ ہو سکا تو عام پستول سے جنگی طیاروں تک 8 بلین ڈالر کی سالانہ اسلحہ کی عالمی تجارت کو باضابطہ بنانے کی رکن ممالک کی 7 سالہ کی کوششیں رائیگاں چلی جائیں گی۔