• news
  • image

مقبوضہ کشمیر کسی ملک کا اٹوٹ انگ نہیں‘ بھارت ساڑھے سات لاکھ فوج کے ذریعے اس خطے پر قابض ہے : علی گیلانی

سرینگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ کشمیر کسی بھی ملک کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں اسکی شاہد ہیں کہ یہ خطہ متنازعہ ہے اور اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔ ہمارے سروں پر ساڑھے سات لاکھ بھارتی فوج مسلط ہے۔ شہید جلیل اندرابی ایڈووکیٹ کی برسی کے موقع پرمجوزہ پولیس بل کے عنوان سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ سینمار سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہاکہ سر زمین جموں وکشمیر کسی بھی ملک کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ بھارت نے اس خطہ ارض کو فوج کے ذریعے زیر تسلط رکھا ہے ۔ پہلے سے موجود کالے قوانین سے زیادہ بدتر ہونگے۔

علی گیلانی

epaper

ای پیپر-دی نیشن