• news
  • image

دمشق یونیورسٹی پر 10 راکٹ فائر‘ 12 طلبا جاں بحق‘ ایرانی طیارہ تباہ کرنے کی ویڈیو جاری

دمشق، نیویارک (نوائے وقت نیوز+ آن لائن+ اے ایف پی+ نمائندہ خصوصی) شامی دارالحکومت دمشق کی یونیورسٹی پر راکٹوں کی بارش میں 12 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضا فے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق نامعلوم مقام سے داغے گئے 10 راکٹ دمشق یونیورسٹی کی مرکزی کینٹین سمیت انجینئرنگ اور کنسٹرکشن فیکلٹی پر گرے جس کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی اور 12 طلبا جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب شامی مسلح اپوزیشن نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دمشق ایئرپورٹ کے قریب مال بردار طیارے کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ یہ طیارہ ایرانی تھا اور اسلحہ لے کر آ رہا تھا۔ بیان میں طیارہ تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ ادھر سویڈش ماہر ایکے سیلسٹورم نے کہا ہے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا تعین نہیں کرونگا اس بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتا۔ حلب شہر میں اسکے استعمال کا حکم کس نے دیا۔ ادھر سلامتی کونسل نے اسرائیلی سرحد کے قریب گولان کی پہاڑیوں کے قریب غیر فوجی علاقے میں باغیوں اور شامی فوج کی موجودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ”نیلے ہیلمٹ“ کا احترام کیا جائے۔
شام

epaper

ای پیپر-دی نیشن