• news

ٹیکس نادہندہ سیاستدانوں کی سہولت کیلئے سٹیٹ اور نیشنل بنک کی تمام برانچیں آج اور کل کھلی رہیں گی

اسلام آباد (آئی این پی) عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ٹیکس نادہندہ سیاستدانوں کی سہولت کے لئے سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی تمام برانچیں (آج) ہفتہ اور (کل) اتوار کو کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو روز کی توسیع کے الیکشن کمشن کے فیصلے تناظر میں کیاگیا ہے۔ ایف بی آر کے سرکاری بیان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے سٹیٹ اور نیشنل بینک کی تمام برانچیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن