• news

صدر نے عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹریبونلز کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے اپیلٹ ٹریبونلز کی منظوری دیدی ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صوبہ خیبر پی کے میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس میاں فیصل الملک این اے 1 سے این اے 47‘ جسٹس مظہر عالم میاں خیل پی کے 1 پی کے 99 تک اور جسٹس ارشاد قیصر خواتین اور اقلیتوں کے لئے صوبہ سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے اپیلوں کی سماعت کریں گے‘ صوبہ پنجاب میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راﺅف احمد شیخ این اے 48 اور 49 اسلام آباد‘ جسٹس مامون رشید شیخ این اے 50 سے 72 بھکر‘ پی پی 1 سے پی پی 50 اور غیر مسلموں پر مختص نشستوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ جسٹس اعجاز احمد این اے 75 فیصل آباد سے این اے 94 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور این اے 171 ڈی جی خان سے این اے 182لیہ تک‘ جسٹس محمد امیر بھٹی پی پی 51 فیصل آباد سے پی پی 90 ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ پی پی 240 ڈی جی خان سے پی پی 266 لیہ تک‘ جسٹس ناصر سعید شیخ این اے 95 گوجرانوالہ سے این اے 117 نارووال تک‘ این اے 143 سے این اے 147 تک‘ این اے 160 سے این اے 166تک جبکہ جسٹس شاہد وحید پی پی 95 گوجرانوالہ سے پی پی 136 نارووال‘ پی پی 185 اوکاڑہ سے پی پی 193‘ پی پی 220 سے 231 تک کے صوبائی حلقوں میں اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ جسٹس خواجہ امتیاز احمد این اے 118 لاہور سے 142 قصور تک‘ جسٹس شاہد وحید پی پی 137 لاہور سے پی پی 184 قصور تک اور خواتین اور اقلیتوں کی پنجاب سے مخصوص نشستوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ جسٹس امین الدین خان این اے 148 ملتان سے این اے 159 خانیوال‘ این اے 167 سے 170 تک‘ این اے 183 سے 197 تک جبکہ جسٹس عباد الرحمن لودھی پی پی 194 ملتان سے پی پی 219 خانیوال‘ پی پی 232 وہاڑی سے 239 اور پی پی 267 بہاولپور سے 297 رحیم یار خان تک کی سماعت کریں گے۔ صوبہ سندھ میں سندھ ہائی کورٹ کراچی سے جسٹس احمد علی شیخ این اے 198 سکھر سے این اے 212 نوشیروفیروز اور این اے 215 سے 217 خیرپور‘ جسٹس صلاح الدین پنہور پی ایس 1 سے پی ایس 23‘ پی ایس 29 سے پی ایس 42 تک جبکہ جسٹس ریاضت علی ساحر صوبائی اسمبلی کے لئے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں‘ جسٹس فیصل عرب این اے 213 سے 214‘ این اے 218 سے این اے 258‘ جسٹس غلام سرور کورے پی ایس 24 سے پی ایس 28‘ پی ایس 43 سے 130 جبکہ جسٹس منیب اختر سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان این اے 259 کوئٹہ سے این اے 272 گوادر تک‘ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پی بی 1 سے پی بی 51 گوادر تک جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد نور مسکین زئی بلوچستان اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ یہ اپیلیں 9 اپریل تک دائر جبکہ ٹریبونلز کی جانب سے 16 اپریل تک نمٹائی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن