• news

عمران خان مجھ سے 5بار وعدہ کرکے مکر گئے، جو اپنے امیدوار سے جھوٹ بولے وہ عوام سے سچ کیسے بولے گا: سردار آصف

قصور (نوائے وقت رپورٹ) سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ 23مارچ تک عمران خان نے میرا ہاتھ پکڑے رکھا، عمران خان 5بار وعدہ کرکے مکر گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سردار آصف نے کہا کہ اگر عمران خان شروع میں جھوٹ نہ بولتے تو مجھے کوئی اعتراض نہ ہوتا جو شخص اپنے امیدوار کے ساتھ جھوٹ بولتا رہا وہ عوام سے کیسے سچ بولے گا۔ عمران خان نے مجھے ڈیڑھ سال تک دھوکے میں رکھا اور ٹکٹ ڈکٹیٹر کے ساتھی خورشید قصوری کو دیدیا گیا اس لئے قصور کے دو حلقوں سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوںگا۔

ای پیپر-دی نیشن