• news

بلاول کے بعد گیلانی کے ملک چھوڑنے کی افواہیں‘سابق وزیراعظم نے تردید کر دی

لاہو (خبر نگار) بلاول کے بیرون ملک چلے جانے کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیرون ملک جانے کی افواہ گزشتہ روز گردش کرتی رہی۔ تصدیق کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما عامر ڈوگر سے رابطہ کیا گیا تو گیلانی اور ان کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی عامر ڈوگر کے ساتھ ایک سیاسی محفل میں موجود تھے۔ گیلانی نے کہا کہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ان کے اہل خانہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے، واپس آ چکے ہیں اور انتخابی مہم چلانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن