سندھ ہائیکورٹ میں مشرف پر جوتے سے حملہ‘ سابق صدر کی حفاظتی ضمانت میں توسیع بغیر اجازت ملک چھوڑنے پر پابندی
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے تین مقدمات میں سابق صدر پرویز مشرف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ ایک شخص نے مشرف کو جوتا مارنے کی کوشش کی۔ پرویز مشرف ضمانت میں توسیع کے لئے جمعہ کو کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ججز کیس میں ان کی حفاظتی ضمانت میں پندرہ دن کی توسیع کی استدعا منظور کر لی۔ بینظیر اور اکبر بگٹی قتل کیس میں انہیں مزید اکیس دن کے لئے ضمانت دی گئی ہے۔ عدالت نے انہیں اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا۔ پیشی سے قبل جب پرویز مشرف کمرہ عدالت کی جانب جا رہے تھے تو وکلا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے ہاتھ پائی بھی ہوئی۔ وکلا نے عدالت کے دروازے بند کر دئیے تھے تاہم انہیں عدالت میں سخت سکیورٹی احاطے میں پہنچا دیا گیا اور رینجرز نے عدالت کے دروازے وکلا اور صحافیوں کے لئے بند کر کے پوزیشن سنبھال لی۔ پیشی کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ پرویز مشرف کو سخت حفاظت میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی عدالت میں لایا گیا جہاں حفاظتی ضمانت کی توسیع پر حکومت سندھ کے پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرفکئی مقدمات میں مفرور ہیں اس لیے انہیں ضمانت نہ دی جائے۔ مشرف کے ساتھ پولیس اور ینجرز کی بھاری نفری سندھ ہائی کورٹ میں موجود تھی۔ جہاں وکلا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ وکلا نے عدالت کے دروازے بند کر دئیے تھے تاہم انہیں عدالت میں سخت سکیورٹی احاطے میں پہنچا دیا گیا۔ بینظیر اور اکبر بگٹی قتل کیس میں مشرف کو مزید اکیس دن کے لئے ضمانت دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے وہ راولپنڈی اور ڈیرہ بگٹی میں متعلقہ عدالتوں سے ضمانت حاصل کریں۔ مشرف کمرہ عدالت کی جانب جاتے ہوئے جوتا مارنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم ان کا حفاظتی عملہ انہیں نکال کر لے گیا۔ جب پرویز مشرف سماعت کے لئے ہائی کورٹ پہنچے تو وکلا نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس کے علاوہ وکلا اور سکیورٹی اہلکاروں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ایک آدمی نے پرویز مشرف پر جوتا مارنے کی کوشش بھی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے پرویز مشرف پر جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے کر پٹائی کی۔ واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے پرویز مشرف کے حامیوں نے سندھ ہائی کورٹ کی لابی کے شیشے توڑ دئیے۔ سابق صدر کی پیشی کے موقع پر وکلا نے گاڑی پر پتھرا¶ کیا اور خالی بوتلیں پھینکیں۔ عدالت نے توڑ پھوڑ کا نوٹس لیا اور توڑ پھوڑ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی طلب کر لی۔ ایک اطلاع کے مطابق پرویز مشرف پر ایڈووکیٹ تجمل لودھی نے جوتا پھینکا۔