ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن شپ : پاکستانی کیوئسٹ مختلف گروپوں میں شامل
نئی دہلی (اے پی پی) 14 ویں ایشین انڈر 21 جونیئر سنوکر چیمپئن شپ یکم اپریل سے بھارت کے شہر اندور میں شروع ہوگی۔ ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستانی سنوکر ٹیم پہلے ہی بھارت پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کے دو کیوئسٹس حمزہ اکبر کو گروپ ڈی بھارت، ہانگ کانگ اور ایران کے کیوئسٹس کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ محمد ماجد علی کو گروپ ای میں بھارت، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کے حریف کیوئسٹس کا چیلنج درپش ہو گا۔ حمزہ اکبر پہلے میچ میں بھارت، دوسرے میچ میں ایران اور تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کے خلاف قسمت آزمائی کریں گے۔ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 7 اپریل کو اختتام پذیر ہو گی ۔ پاکستانی ٹیم حمزہ اکبر اور محمد ماجد پر مشتمل ہے جبکہ آفیشلز میں محمد یوسف بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔