• news

ینگ نصیر میموریل کرکٹ کلب کی کامیابی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چوتھے نصیر میموریل سپرایٹ ٹی ٹونٹی کا افتتاحی میچ ٹی ٹی آئی کالج مغلپورہ لاہور میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح سید عارف حسین شاہ نے کیا۔ نصیر میموریل کرکٹ کلب نے 235 رنز بنائے۔ محمد عامر ملک 60 رنز بنائے۔ محمد عرفان اور احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ینگ نصیر میموریل نے ہدف 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ محمدعلی ملک نے 115 رنز بنائے۔ عمران اور عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمدعلی ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن