عامر میموریل کرکٹ کلب کے پریذیڈنٹ کرنل شعیب احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) عامر میموریل کرکٹ کلب لاہور کے پریذیڈنٹ کرنل شعیب احمد گذشتہ روز کلب کی نیٹ پریکٹس کے موقع پر کلب کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات تقسیم کئے جن میں سید محمد وقاص، عمران خٹک، شعور شاہد، بلال حنیف، حمزہ علی، صغیر احمد، ولید خان، عرفان حمید، نثار احمد، عرفان ملک، رمیض راجہ، وسیم عباس، عبدالرحیم اور سلیمان دا¶د شامل ہیں۔