پہلی عدالتی پیشی، مشرف گھبراہٹ کا شکار، پرسکون نظر آنے کی کوشش
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ سے اپنی حفاظتی ضمانت میں توسیع کیلئے سابق صدر پرویز مشرف جمعہ کو جب اپنی زندگی میں پہلی بار کسی عدالت میں پیش ہونے کیلئے سندھ ہائیکورٹ آئے تو وہ انتہائی گھبرائے ہوئے تھے تاہم چہرے سے پرسکون نظر آنے کی کوشش کرتے رہے۔ سابق صدر کی سندھ ہائی کورٹ میں آمد پر ان کے وکلاءکو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چیف جسٹس کے کمرے کی طرف جاتے ہوئے اپنے خلاف ہونے والی نعرے بازی پر سابق صدر نہ صرف ہاتھ ہلاتے رہے بلکہ کئی بار نعرے لگانے والوں کو مخصوص انداز میں مکہ بھی دکھایا۔ سابق صدر کی آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے، فوج کے علاوہ دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں ان کے ساتھ تھے۔ سابق صدر کی سکیورٹی کے انچارج کرنل (ر) شیر بھی ان کے ساتھ تھے، کرنل شیر سابق صدر کے ساتھ اس وقت سے سکیورٹی انچارج کے طور پر فرائض سرانجم دے رہے ہیں جب وہ صدر تھے۔ سابق صدر کو سندھ ہائیکورٹ سے واپسی پر بھی سخت ردعمل کا سامنا رہا۔ وکلاءاور دیگر لوگوں نے نہ صرف ان کیخلاف سخت نعرے بازی کی بلکہ ان کی گاڑی پر خالی بوتلیں اور پتھر پھر پھینکے تاہم سکیورٹی سٹاف ان کو وہاں سے بحفاظت نکال کر لے گئے۔
پہلی پیشی