• news

دوہری شہریت پر نااہل ہونے والے ارکان اسمبلی کی فہرست جاری

اسلام آباد + لاہور (نوائے وقت رپورٹ + اپنے نامہ نگار سے) دوہری شہریت پر نااہل ہونے والے سابق ارکان پارلیمنٹ کی لسٹ جاری کر دی گئی۔ الیکشن کمشن نے لسٹ ویب سائٹ پر جاری کی ہے نااہل ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے 5 پنجاب اسمبلی کے 5 اور سندھ اسمبلی کے دو سابق ارکان شامل ہیں، قومی اسمبلی کے نااہل سابق ارکان میں فرح ناز اصفہانی، شہناز شیخ، زاہداقبال، جمیل ملک اور فرحت محمد خان شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 5 ارکان میں محمد اخلاق، محمد اشرف چوہان، ندیم خادم، آمنہ بٹر، رانا آصف محمود جبکہ سندھ اسمبلی کے احمد علی شاہ اور نادیہ گبول شامل ہیں۔ حلف نامے جمع نہ کرانے والوں میں ڈاکٹر عاصم حسین، حیدر عباس رضوی، دونیا عزیز، طیب حسین، ندیم احسان، فوزیہ اعجاز، یٰسین رضوی، اریش کمار، عارف عزیز شیخ، جمیل احمد ملک، فوزیہ اصغر، پنجاب اسمبلی کے طاہر علی جاوید، جمیل اشرف، سندھ اسمبلی کے مراد علی شاہ، صادق علی میمن، عبدالمعید صدیقی، سید محمد علی شاہ، عسکری نقوی، محمد رضا ہارون اور خیبر پی کے انجینئر جاوید اقبال ترکئی شامل ہیں۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمدگجانہ نے دوہری شہریت کیس میں سابق ایم این اے شہناز شیخ اور سابق ایم پی اے رانا آصف کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے شہادتیں طلب کر لی ہیں۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
فہرست جاری

ای پیپر-دی نیشن