• news

فیصل آباد سے سابق ایم پی اے ملک اصغر کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد سے سابق ایم پی اے ملک اصغر کی طرف سے ووٹر لسٹ میں نام درج نہ ہونے کے خلاف دائر رٹ درخواست میں انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی مشروط اجازت دے دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ فیصل آباد سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں اور اس بار بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مگر ووٹر لسٹ میں ان کا نام درج نہیں۔ لہٰذا فاضل عدالت ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ اور الیکشن کمشن کو ووٹ درج کرنے کا حکم دے۔ فاضل عدالت نے الیکشن کمشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتخابات میں مشروط حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
مشروط اجازت

ای پیپر-دی نیشن