• news

سپریم کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی اختر خادم کی نااہلی ختم کردی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی محمد اختر خادم کی نااہلی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے محمد اختر خادم کی نااہلی کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے محمد اختر خادم کو تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات میں نام مختلف ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دیا تھا۔ اختر خادم کی جانب سے خواجہ حارث پیش ہوئے۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ محمد اختر خادم کی تعلیمی اسناد جعلی نہیں ہیں لہٰذا لاہور ہائیکورٹ کے فےصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ محمد اختر خادم بہاولنگر سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
اختر خادم/ نااہلی ختم

ای پیپر-دی نیشن