عراق اور افغانستان کی جنگوں پر امریکہ کو 6 کھرب کے اخراجات اٹھانا پڑ ینگے
واشنگٹن (اے این پی) امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق امریکہ کو عراق اور افغانستان کی جنگوں کے لئے 4سے 6 کھرب کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے تجزیہ نگاروں کے مطابق آنیوالی کئی دھائیوں کے امریکی بجٹ پر عراق اور افغانستان کی جنگوں کے اخراجات کے اثرات پڑیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر بش کی طرف سے شروع کی گئی ان دونوں جنگوں پر امریکہ کو اب تک 3کھرب سے زائد کے اخراجات اٹھانا پڑے ہیں۔