سویلین ہلاکتوں کا امریکہ کو ذمہ دار قرار دینا کرزئی کی کم عقلی ہے: امریکی اخبار
واشنگٹن/کابل(اے پی اے )افغان صدر حامد کرزئی کا رویہ اور ان کے بیانات امریکی عوام کی سمجھ سے باہر اور ناقابل برداشت ہیں، افغانستان کے استحکام اور امن کے لئے جنگ میں دی جانے والی امریکی اور نیٹو فورسزکی قربانیوں پر ممنون ہونے کی بجائے احسان فراموش رویہ اپنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کا کنٹرولان افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے جوفی الحال سکیورٹی ذمہ داریاں سنبھالنے کےلئے نا اہل ہیں، سویلین ہلاکتوں کی تمام تر ذمہ داری بھی وہ امریکی و نیٹو فوجیوں پر عائد کرتے چلے جا رہے ہیں، 2014کے بعد افغانستان سے غیر ملکی انخلاءکو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کے ساتھ ساتھ افغانستان میں پھیلتی ہوئی بد امنی کا ذمہ دار امریکہ کو بھی اتنا گردانتا ہے جتنا طالبان کو۔تفصیلات کے مطابق اامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت افغان صد ر حامد کرزئی کے بیانات اور رویہ پر انتہائی برہم ہے، کرزئی کے انداز و اطوار اور متنازع بیانات ناقابل برداشت ہیں ۔امریکہ و اتحادی افواج کی تام کوششوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے وہ امریکہ ہی کو طالبان کی طرح افغانستان میں بد امنی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں ۔اگرچہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ افغانستان کے دوران مشترکہ نیوز کانفرنس میں ''مثبت ٹون ''میں بات کی تھی تاہم افغان صدر کے ساتھ امریکی تعلقات پر تاحال سوالیہ نشان ہے۔اور اتار چڑھاو کا شکا ر ان تعلقات میںبہتری کےلئے ضروری ہے کہ باہم افہام و تفہیم سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔