صدر زرداری کا دورہ ترکمانستان ‘ چیئرمین سینٹ انٹرا پارلیمانی کانفرنس میں نہ جا سکے
اسلام آباد (آئی این پی) صدر آصف علی زرداری کے دورہ ترکمانستان کے باعث چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ لاطینی امریکہ کے ملک ایکوا ڈور میں ہونیوالی انٹر پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر نہ جا سکے اور کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہو سکی۔ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینٹ کو اجازت نہیں دی گئی۔