• news

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، ٹوبہ میں رکشہ یونین کی احتجاجی ریلی

لاہور + ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوز رپورٹر + نامہ نگار) پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ بجلی کا مجموعی خسارہ 7110 میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ واپڈا، تقسیم کار کمپنیوں اور وزارت کے عہدیدار بجلی کے خسارے کو کم ظاہر کر رہے ہیں۔ لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں بجلی ایک گھنٹہ آتی ہے اور 2گھنٹے تک غائب رہتی ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ بجلی کی بندش ختم کی جائے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف نیشنل لیبر فیڈریشن اور پاسبان رکشہ یونین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی قیادت نیشنل لیبر فیڈریشن کے ڈویژنل صدر چودھری عبدالمجید سالک اور پاسبان رکشہ ڈرائیور یونین کے ضلعی صدر مہر طارق نواز سیال نے کی، ریلی ٹی ایم اے آفس کے سامنے سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچی۔ مطالبات پورے نہ ہونے پر 2 اپریل کو شدید احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن