برطانیہ: طیارے تباہ کرنے کی سازش ناکام بنانیوالا جاسوس ایم 15 کا سربراہ مقرر
لندن (رائٹر) برطانوی حکومت نے 2005ءمیں طیاروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی القاعدہ کی سازش کو ناکام بنانے والے جاسوس کو خفیہ ایجنسی ایم 15 کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ نئے سربراہ اینڈریو پارکر 30 سال سے ایم 15 میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اینڈریو مسلمان شدت پسندوں کے علاوہ آئرش ریپبلکنز کے انتہا پسندوں کے حملوں کو ناکام بنا چکے ہیں۔