بغداد کی مختلف مساجد میں دھماکے، 17 افراد جاں بحق، 95 زخمی
بغداد (نوائے وقت نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد کی مختلف مساجد میں دھماکوں سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 95 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔