شاہ زیب کیس: کامران لاشاری کو پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
کراچی (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں تاخیری حربے اختیار کئے جا رہے ہیں۔ ایک ملزم کو بیماری کا بہانہ بناکر پیش نہیں کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو شناخت کرنیوالے دو گواہ عدالت پہنچنے میں کامیاب ہوئے، انکو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ دونوں گواہوں کو سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ملزم کامران لاشاری جمعرات کو تندرست و توانا تھا، کل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ملزم کامران لاشاری کی غیرحاضری پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ملزم کو فوری طور پر طلب کیا۔ عدالت نے پولیس کو ملزم مرتضیٰ لاشاری کو جیل ہسپتال سے عدالت میں فوری پیشی کیلئے روانہ کیا۔