• news

پاکستان کیلئے نوازشریف اورجمہوریت ناگزیر ہیں: صائمہ شہزادی

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنمااور امیدواربرائے سپیشل سیٹ صوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ قومی بحرانوں میں گھرے پاکستان اورپاکستانیوں کیلئے میاںنوازشریف اورجمہوریت دونوں ناگزیرہیں۔ ہوس اقتدارمیں گرفتار حکمرانوں نے پاکستان کو خطرناک حدتک کمزور اور عوام کو مایوس کیا۔ کوئی حکمران بدعنوانی میں ملوث ہوکر ملک دشمن اور شرپسند عناصر کی سرکوبی نہیں کرسکتا، کاش صدرزرداری کو یہ بات سمجھ آجائے۔ صدر مملکت کا کام سیاست کرنا نہیں بلکہ ریاست کے قومی مفادات کی حفاظت کرنا ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن