• news

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پر قبضے کی سازش ناکام بنا دینگے: ڈاکٹر سرور چودھری، شاہد ملک

لاہور (نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پر قبضے کی سازش ناکام بنا دینگے۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر محمد سرور چودھری نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر شاہد ملک بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی بذات خود انتظامی اور تعلیمی افراتفری کا شکار ہے ڈاکٹر رور چودھری نے طلبہ کو یقین دلایا کہ نااہل انتظامیہ کو ان کے تعلیی مستقبل سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن