اسلام زندہ باد کانفرنس ملک میں دینی قوتوں کے اتحاد اور تقویت کا باعث بنے گی: مولانا عبید اللہ، فضل الرحیم
لاہور (پ ر) ملک کے معروف دینی ادارے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبید اللہ، نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا ہے کہ 31 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جمعیت علماءاسلام کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تاریخ ساز اسلام زندہ باد کانفرنس دینی قوتوں کی تقویت و اتحاد اور نفاذ شریعت کا باعث ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ علماءدعا کریں کہ اسلام زندہ باد کانفرنس قیام امن، فرقہ واریت کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین فروغ کیلئے مددگار ثابت ہو۔