• news

قومی ‘ صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن‘ کل سے جانچ پڑتال ہو گی

لاہور + اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ سپیشل رپورٹر+ اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگاران) الیکشن 2013ءکا پہلا مرحلہ آج شام 4 بجے مکمل ہو جائے گا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ آخری روز سات ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ اب تک 36 سو سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔ کل سے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہو گی جو 7 اپریل تک جاری رہے گی ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 10 اپریل تک دائر کی جا سکیں گی جو الیکشن ٹربیونل کی جانب سے 17 اپریل تک نمٹائی جائیں گی۔ امیدوار اپنے کاغذات 18 اپریل کو واپس لے سکتے ہیں اس روز انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمشن کے ترجمان کے مطابق اب تک قومی اسمبلی کے لئے 102 پنجاب اسمبلی کے لئے 226 کاغذات نامزدگی لاہور میں داخل کراوئے جا چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے والوں کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ضابطہ اخلاق پر عملدآرد کے لئے 500 مانٹیرنگ ٹیمیں تیار کر لی گئی آج الیکشن کمشن کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ فیصل آباد، سیالکوٹ، شکر گڑھ، گجرات، اوکاڑہ، وزیر آباد سمیت تمام علاقوں میں گزشتہ روز امیدوار حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ شفقت محمود نے کارکنوں کے ہمراہ حلقہ این اے 125 لاہور کینٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں وہ آج این اے 126 اور این اے 127 سے بھی کاغذات جمع کرائیں گے۔ حامد خان نے حلقہ این اے 118 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔فیروزوالہ سے نامہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین، میاں عبدالرﺅف، خرم گلفام چودھری نے کاغذات جمع کرائے۔ پیر اشرف رسول شاہ کے کاغذات ان کے کارکنوں نے جمع کرا دیئے۔ لاہور کی 13 قومی اور 25 صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کے لئے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، متحدہ، آل پاکستان مسلم لیگ اور آزاد سمیت سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ گزشتہ روز اعتزاز احسن نے اپنی اہلیہ بشری اعتزاز کے کاغذات این اے 124 کے لئے جمع کرائے جب کہ زاہد ذوالفقارعلی نے پی پی 146، اشفاق چودھری نے این اے 127،علامہ ذوالفقار علی پی پی 146 اور پی پی 157، نذیر چوہان نے پی پی 152، ملک سہیل احمد نے این اے 119، عارف نسیم کاشمیری نے این اے 122، تحریک انصاف کی ام البنین نے پی پی 152، جمعیت علما پاکستان کے مفتی تصدق حسین نے این اے 125، تحریک انصاف کے عمران شاہ نے پی پی 154، قومی مہاجر موومنٹ کی ہما آصف سکھیرا نے این اے 127 اور پی پی151، میاں عثمان شعیب نے پی پی 142، حاجی امداد حسین نے پی پی 145، چودھری علی عدنان نے پی پی 145، ڈاکٹر علامہ اقبال کے پوتے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ولید اقبال نے این اے 124، عامر بھٹی نے پی پی 146، قاری زوار بہادر نے این اے 124 اور این اے 126، چودھری ایاز عمران این اے 124، عدیل راجہ نے این اے 125 اور ملک کلیم اللہ نے پی پی 146 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ متحدہ کے 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ یاد رہے کہ اب تک ایم کیو ایم کے نامزد 43 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔ غیر مسلموں کی طرف سے 144 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ دریں اثنا عباد محمود قریشی نے پی پی 156 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ دریں اثنا جمعیت علمائے پاکستان کے امیدواروں علامہ قاری زوار بہادر این اے 126 اور این اے 124 سے، مفتی تصدیق حسین این اے 125، ملک بشیر احمد نظامی این اے 119 سے، علامہ عابد جلالی این اے 129 سے ، اصغر شاہ این اے 123 سے، علامہ سلیم اختر چشتی این اے 127 سے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے لئے مولانا شبیر حسین فریدی پی پی 156 سے، مولانا عابد جلالی پی پی 160 سے، مفتی جمیل نورانی پی پی 146 سے، قاری زوار بہادر پی پی 152 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ تحریک انصاف کے اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد، شبیر سیال، عبدالکریم کلواڑ، میاں حامد معراج دین، ولید اقبا اور جمشید اقبال چیمہ، ملک ظہیر عباس کھوکھر، حاجی کرامت کھوکھر، ملک ظہیر عباس کھوکھر، منشا سندھو، ملک نواز اعوان، حامد زمان، یاسر گیلانی، ملک وقار، محمد مدنی، حافظ فرحت عباس اور عثمان گجر، یاسر گیلانی، جنید رزاق، بریگیڈئر (ر) عباس اور حامد خان، عبدالعلیم خان، میاں اکرم عثمان، ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی، شاداب جعفری، جمشید بٹ، اصغر بٹ، میاں افتخار مراد راس، علی امتیاز، شیخ امتیاز سمیت دیگر امیدواروں نے اپنے اپنے حلقہ کے کارکنوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق این اے 133شیخوپورہ سے مسلم لیگ کے سابق ایم این اے میاں جاوید لطیف ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ کے علاوہ ابوبکر مشتاق ورک، معراج خالد گجر، شہریار چیمہ، سردار احمد علی ڈوگر، عنایت علی، اعجاز لطیف، محمد الیاس، حنیف اللہ شامل ہیں نے کاغذات جمع کرا دیئے۔ جبکہ پی پی 167شیخوپورہ شہر سے پیپلز پارٹی کے رہنماءمیاں محمد پرویز، سیٹھ غلام رسول، ق لیگ کے رہنماءشکیل عطااللہ ورک، عطااللہ ورک، عبدالخالق، افتخار احمد، میاں شفیق اشرفی، شہریار چیمہ، حافظ اشفاق گجر، لیاقت مسیح، خرم مسیح، عبدالسمیع خان، میاں رفیق، پی پی 166سے فیضان خالد ورک، اقبال گوپے را، عمران علی یاسر گوپے را، نادر علی، سردار واصف ڈوگر، عمران ڈوگر، معراج خالد گجر غفور حسین، محمد اشرف، غلام رسول، اظہر نواز خان، فیض الرسول گجر، ندیم اختر، اختر علی شامل ہیں۔ این اے 134سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، پیپلز پارٹی کے سابق سینئر صوبائی وزیر ملک مشتاق احمد اعوان، پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے جاوید بھٹی شامل ہیں۔ عارف سندھیلہ نے این اے 136 کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق حلقہ این اے 137، این اے 136، پی پی 172، پی پی 174، پی پی 173 سے 39 امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رائے منصب علی خاں، ملک ذوالقرنین ڈوگر، شہباز شریف چوہدری سینکڑوں حمایتوں کے ہمراہ کچہری ننکانہ صاحب پہنچے۔ پھول نگر سے نامہ نگار کے مطابق این اے 142 سے سردار طالب حسن نکئی، سردار ایاز نکئی، پی پی 184سے ممتازخالد بھٹی، فیاض نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور پی پی 183سے سردار آصف نکئی نے کاغذات جمع کرائے۔ تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی، پی پی 156 لاہور کینٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ واربرٹن سے نامہ نگار کے مطابق این اے 136 سے عارف خاں سندھیلہ اور چودھری بلال احمد ورک نے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم حافظ اسعد عبید نے دو صوبائی حلقوں پی پی 148 اور پی پی 151 سے کاغذات جمع کرا دیئے۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوا ئے وقت کے مطابق تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری امان اللہ سندھو ایڈووکیٹ نے پی پی105سے کاغذات جمع کرا دیئے۔ جلالپوربھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق چوہدری محمد رفیق آرائیں کے بیٹے چوہدری منیر احمد آرائیں نے این اے103جبکہ کاشف لودھرا اور چوہدری ظفرذکیر گورائیہ نے پی پی 107کیلئے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق 150کے قرےب امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افیسر کے پا س جمع کروا دیئے ہیں۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق این اے139 کےلئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوارسید مظفر حسن کاظمی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ پی پی 177کےلئے عبدالطیف، عامر اعجاز چوہدری، ملک ارشد عمر، قیصر ایوب اور محمد ندیم نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔ اسی طرح حلقہ PP178 سے ملک احمد سعید خاں، افتخار احمد، شاہد مسعود، چوہدری مدثر نواز ایڈووکیٹ، سرفراز احمد نے کاغذات داخل کروائے۔ NA140 کیلئے ملک رشید احمد خاں سابق ایم این اے مسلم لیگ ن، جاوید حسن بیٹو، ڈاکٹر زاہد عظیم لکھوی اورظفراقبال خاں، کاشف علی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ PP179 سے ملک محمد احمد خاں، سابق ایم پی اے، مختار احمد ڈھولن، سردار عزیز شیر جنگ، جاوید حسین، چوہدری راشد، محمد آصف، سردار عثمان غنی ڈوگر ایڈووکیٹ متوقع امیدوارPTI، مجاہد محمد یعقوب، ریاض احمد، ظفراقبال اور سابق U/Cناظم چوہدری شبیرحسین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ حلقہ این اے 138کیلئے محمد شریف، چوہدری حاکم علی، طارق جاوید حاکم علی نے کاغذات داخل کروائے حلقہ پی پی 175کےلئے شاہد اقبال ایڈووکیٹ، مسعود احمد بھٹی، چوہدری حاکم علی، اسلام الدین، میجر (ر) محمد منیر نے اور حلقہ پی پی 176سے محمد نعیم، راﺅعبدالرشید، تنویر ارشد، علی احمد فیصل دلشاد، اسد اللہ خاں اور رضا الٰہی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ کمشن میں قائم ایف بی آر، سٹیٹ بنک، نیب اور نادرا کے خصوصی سیل نے ایک ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی چھان بین مکمل کر کے ان امیدواروں کے بارے میں اپنی رپورٹ ریٹرننگ آفیسرز کو واپس بھجوا دیں۔ ہفتہ کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا عمل سارا دن جاری رہا۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ ریٹرننگ آفیسرز کرینگے۔میاں محمود الرشید نے لاہور حلقہ پی پی 151 سے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کروا دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن