• news

مسیحی برادری آج ایسٹر منائیگی نواز‘ شہباز شریف، نجم سیٹھی اور چودھری برادران کی مبارکباد

لاہور (خصوصی رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج اتوار کو مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منائے گی۔ مسیحی برادری کے افراد گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات میں شرکت کرینگے جہاں مسیحی عمائدین اظہار خیال کرینگے۔ ق لیگ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر اکرم مسیح گل نے کہا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر میاںنواز‘ شہباز شریف، سنیٹر مائیکل کامران نے ایسٹر کو ایثار و قربانی کا درس دینے والا تہوار قرار دیا۔ نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن