• news

ایف بی آر نے امیدواروں کو ٹیکس کلیئرنس این او سی جاری کرنے سے روک دیا

لاہور (احسن صدیق سے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ریجنل ٹیکس آفیسز اور لاج ٹیکس پیئرز یونٹوں کو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ٹیکس معاملات میں کلیئرنس کے لئے این او سی جاری کرنے سے روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ٹیکس معلومات کی روشنی میں انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریجنل ٹیکس آفسز اور لارج ٹیکس پیئرز یونٹوں کے چیف کمشنروں پر واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو ٹیکس معاملات میں کلیئرنس کا این او سی جاری کیا تو اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن