ایشین کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ : متحدہ عرب امارات‘ ہانگ کانگ‘ عمان‘ نیپال کی کامیابی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں افغانستان کو متحدہ عرب امارات نے 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ 3 کھلاڑی صفر کا شکار ہوئے۔ کپتان محمد نبی نے 46 گیندوں پر 76 رنز، شفیق اللہ نے 33 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ امجد جاوید نے 9 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ متحدہ عرب امارات نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ عبدالشکور نے 30، پٹیل نے 34 رنز بنائے۔ متحدہ عرب امارات کے امجد جاوید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ہانگ کانگ نے سنگاپور کو 39 رنز سے شکست دیدی۔ ہانگ کانگ نے 3 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔ عرفان احمد 63، وقاص برکت 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سنگاپور کی ٹیم 8 وکٹوں پر 159 رنز بنا سکی۔ کماراگے 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہانگ کانگ کے عرفان احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ عمان نے بحرین کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بحرین کی ٹیم 93 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ عمان نے ہدف 4 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ عامر کلیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ نیپال نے ملائیشیا کو 19رنز سے شکست دیدی۔ نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 163 رنز بنائے۔ کپتان خادخا نے 87 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملائیشیا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 144 رنز بنا سکی۔ نیپال کے پی خاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔