کیوی کرکٹر جیسی رائڈر کوما سے باہر آگئے
آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیسی رائڈر کوما سے باہر آگئے ‘ حالت خطرے سے باہر ہے۔ رائڈر نے ڈاکٹرز اور اہل خانہ سے بات چیت بھی کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیوی کرکٹر پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔