• news

ضلعی امیر جماعت اسلامی پر حملے کے خلاف گوجرانوالہ اور قلعہ دیدار سنگھ میں ریلیاں، احتجاج

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی امیر جماعت اسلامی پر قاتلانہ حملے کے خلاف شباب ملی کے زیر اہتمام پنڈی بائی پاس پر احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلا کر دی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے، بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر ملزمان کی گرفتاری اور قاتلہ حملہ کے مذمتی الفاظ درج تھے، مظاہرین نے ٹائر جلا کر راولپنڈی سے لاہور جانے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلا ک کر دیا اور شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اند ر اندر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسےع کر دےں گے احتجاجی ریلی میں شامل منچلے نوجوانوں نے لوکل گاڑیوں کو روک کر ان پر لاٹھیاں بھی برسائیں جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ قلعہ دیدار سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ این اے 98 بلال قدرت بٹ پر مخالفین نے محلہ میاں صاحب میں الیکشن کمپین سے روکنے کے لئے گاڑی سے باہر نکال کر فائر کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے دس مسلح افراد، نزاکت ولد محمد اصغر، لیاقت علی ولد محمد اصغر، عاقب ولد یوسف، جابر ولد یوسف، فیصل ولد یوسف، اعجاز ولد صدیق، یوسف ولد اصغر اور تین کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ آج قلعہ دیدارسنگھ میں احتجاجاً مکمل شٹر ڈاﺅن رہا اس دہشت گردی کے واقعہ پر عوام انتہائی مشتعل نظر آرہے تھے۔ ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی الائیڈ بنک سکوائر سے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ تک نکالی گئی۔ جو شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ مقررین نے تھانہ قلعہ دیدارسنگھ میں احتجاجی ریلی سے خطاب کیا۔ جس میں اس بیمانہ حرکت پر سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے وگرنہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات سے الیکشن پر امن ہونے کی امید بہت کم ہے جماعت اسلامی پیپلز پارٹی، اے این پی، (ق) لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں کرے گی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال مےں گذشتہ روز قبل مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے امیر جماعت اسلامی ضلعی گوجرانوالہ بلال قدرت بٹ کی عےادت کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے جیسے جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
لیاقت بلوچ

ای پیپر-دی نیشن