پاکستان کو زرداری اور حواریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے: مسرت شاہین
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک مساوات کی سربراہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان کو زرداری اور حواریوں کے رحم و کرم پر کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ اپنے منشور کے مطابق اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے لوگوں کی تقدیر سنوار دیں گے۔ تحریک مساوات نے لکی مروت اور کرک کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔