• news

عباس ٹاﺅن واقعہ، دہشت گردوں کا مزید 3 دھماکوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عباس ٹاﺅن کے واقعہ کے گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ان دہشت گردوں نے مزید 3 دھماکوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ لانڈھی میں کیبن پر حملہ، انڈس پلازہ، جنت گل ٹاﺅن دھماکے بھی اسی گروہ نے کئے۔ دھماکوں کا ہدف مولوی خالد محسود نے دیا۔ ایس ایس پی راﺅ انوار پر حملے کے ملزم شیر زمان کا گلا دھوکہ دینے پر کاٹا، شیر زمان محسود کو چودھری اسلم پر حملے کیلئے خودکش بمبار فراہم کئے، شیر زمان نے خودکش حملہ آور کو راﺅ انوار پر حملے میں استعمال کیا۔ دھماکہ خیز مواد حب چوکی کے راستے کراچی پہنچتا ہے۔ کراچی میں 60 سے زائد تربیت یافتہ دہشت گرد موجود ہیں۔ عباسی شہید ہسپتال، قونصل خانے، سی آئی ڈی پولیس کی تنصیبات ہدف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن