• news

ق لیگ کی نورین اختر سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل

راولپنڈی (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی سابقہ مشیر، سابقہ ممبر ضلع کونسل اور (ق) لیگ کی رہنماءنورین اختر کی مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر ملک نصراللہ سے ملاقات، سینکڑوں ساتھیوں سمیت (ن)لیگ میںشمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق مشیر، سابق ممبر ضلع کونسل اور ق لیگ کی رہنماءنورین اخترنے گزشتہ روز مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر ملک نصراللہ سے ملاقات کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن کے رہنماءآ جاسم کنول، عبدالحمید اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران نورین اختر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحدجماعت ہے جو پاکستان کو موجودہ مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن