• news

امریکہ غیرسرکاری تنظیموں کو فنڈز فراہم کرکے روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے:روسی وزارت خارجہ

ماسکو (اے پی پی) روس نے ایک بار پھر الزام عائدکیا ہے کہ امریکہ غیرسرکاری تنظیموں کو فنڈز فراہم کرکے روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ ہفتہ کو روسی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے ویب سائٹ پرجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی دفترخارجہ نے این جی اوز کو فنڈ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا جو روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے ۔ امریکی دفترخارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا تھا امریکہ روسی خواتین کونظر انداز کرتے ہوئے تیسرے ملکوں میں نمائندوں کے ذریعے روس کے اندر این جی اوز کو فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ روسی دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ امریکی دفترخارجہ کی خاتون ترجمان کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن