• news

بھارت مقبوضہ کشمیر پنجاب اور شمالی ریاستوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) امریکی نژاد سکھ اور قانون دان سکھمان دھامی نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر پنجاب اور شمالی مشرقی ریاستوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ ”کرسچن سائنس مانیٹر“ میں مضمون میں انہوں نے لکھا بھارت نے پنجاب میں جس طرح سکھوں کا قتل عام کیا وہ ایسے ہی ظالمانہ طریقے کشمیر اور دوسرے علاقوں میں استعمال کر لیا ہے۔ دھامی ایک این جی او کے بھی ثالثی ہیں جس کا نام ”انصاف“ ہے اور یہ این جی او بھارت کی جانب سے پنجاب میں مظالم کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن