• news

بھات میں خواتین کے جنسی استحصال کے واقعات بڑھ گئے: وزیر قانون کا اعتراف

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) وزیر قانون بھارت دیپک مشرا نے بتایا ہے کہ دسمبر میں طلبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کے بعد خواتین کے جنسی استحصال کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ نئی دہلی میں اس سال یکم جنوری سے 24 مارچ تک زیادتی کے 359 کیس درج کئے گئے۔ ایسے واقعات نے خواتین کے تحفظ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ پولیس کے مطابق جنوری سے مارچ تک واقعات کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ 359 واقعات کے مقابلہ میں یہ 590 تک پہنچ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن