• news

پشاور:کمانڈنٹ ایف سی پر خود کش حملہ حساس اداروں نے سی سی فوٹیج ٹی وی حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی

پشاور (اے پی اے ) پشاور کے کینٹ گرین شادی ہال روڈ پر کمانڈنٹ ایف سی پر ہونے والے خود کش حملے کی سی سی فوٹیج ٹی وی حساس اداروں نے حاصل کر کے تحقیقات باقاعدہ طور پرشروع کر دی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد اسے صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا جائے گا ۔ گرین شادی ہال کے دونوں اطراف پر لگے ہو ئے کلوز سرکٹ خفیہ کیمروں کی فوٹیج گزشتہ روز حاصل کی گئی ہے۔ فوٹیج میں خود کش حملہ آور کو بھی دکھایا گیا ہے جس کی عمر سولہ سال بتائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن