• news

مشرف نے بار بار آئین توڑا ، الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے: مولانا عبدالعزیز

 اسلام آباد(آن لائن) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جنرل مشرف کے خلاف کئی اہم مقدمات زیر التواءہونے کے علاوہ وہ بار بار آئین توڑنے کا مرتکب ہوئے ہےں اس لئے الیکشن کمشن مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے، ای سی ایل مےں نام ڈالے جانے یہ نہ ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مشرف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے اگر مشرف کو سزا نہ دی گئی تو بڑے مجرموں کے حوصلے مزید بلند ہو جائیں گے اور جس کا جو جی چاہے گا کرے گا۔اس امر کا اظہار انہوں نے مشرف کی ملک سے باہر جانے پر پابندی اور ان کا نام ای سی ایل مےں ڈالے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ”آن لائن“سے خصوصی گفتگو مےں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مشرف پار ملک سے باہر جانے کے حوالے سے لگائی جانے والی پابندی کا عدالتی فیصلہ خوش آئندہے مگر مشرف کا نام صرف ای سی ایل مےں ڈالنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ مشرف کو اگر واقعی انصاف کے کٹہرے مےں لانا ہے تو اُسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے۔ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن،بے نظیر بھٹو قتل کیس و اکبر بگٹی قتل کیس جےسے مقدمات جب زیر التواءہےں تو وہ کس طرح صادق اور امین ہو سکتے ہےں ؟۔ان کا کہنا تھا کہ مشرف آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے اس لئے الیکشن کمشن آف پاکستان انہیں نااہل قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن