• news

بھارتی قبضے سے آزادی تک ہماری کوئی چیز محفوظ نہیں: علی گیلانی

 سری نگر (کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کی غالب اکثریت کوجدوجہد اور سرگرمیاں منظم طور پر جاری رکھنا ہوں گی۔کشمیر پر بھارت کا فوجی اور جابرانہ قبضہ ہے، جس نے ہمارے سارے مادی وسائل اور ذرائع پر قبضہ جمالیا ہے۔ جب تک ہم بھارت کے جبری اور فوجی قبضے سے آزاد نہیں ہوجائیں گے ہماری کوئی چیز محفوظ نہیں رہے گی۔اجتماع سے ٹیلیفو نک خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی نے مسلمانوں کو اشتراکیت،سرمایہ دارانہ اور مروجہ جمہوری نظام سے دور رہنے اور اس کے عوامل پر غور کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ان سارے نظام ہائے حیات نے تمام انسانوں کو بے انتہا تکالیف و مصائب میں مبتلا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن