پاسپورٹ لیمی نیشن ٹینڈر کے اجراءمیں بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایک ارب روپے کے پاسپورٹ لیمی نیشن ٹینڈر کے اجراءمیں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس میں پیپرا قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیمی نیشن کا ٹینڈر ایک بار پھر امریکی کمپنی کو عجلت میں دیدیا گیا جبکہ کپنی کے تیار کردہ پاسپورٹس کے سکیورٹی فیچرز کو کینیڈین حکام غیرمحفوظ قرار دے چکے ہیں۔ نیب نے پاسپورٹ حکام کو خط میں لکھا ہے کہ امریکی کمپنی کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ نے وزارت داخلہ سے پیپرا قوانین سے استثناءکی درخواست کی ہے، مقبول گوندل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں چار عہدوں پر براجمان ہیں۔ مقبول گوندل پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سابقہ چیئرمین ندیم افضل گوندل کے بہنوئی ہیں۔