ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈویژن کا نمائندہ کنونشن منعقد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میں گزشتہ روز گوجرانوالہ ڈویژن کا نمائندہ کنونشن منعقد کیا گیا جسمیں گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام صدوروسیکرٹری صاحبان نے شرکت کی ۔صدرات صدر گوجرانوالہ بارچوہدری عرفان سعید نے کی اور نظامت کے فرائض سیکرٹری بار رانا وقاص حسن خاں نے ادا کیے۔ کنونشن میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے بیچ کا قیام ناگزیر ہے اور یہ ہمارا حق ہے اور اپنا حق لے کر رہےںگے اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریع نہیں کیا جائے گا اور کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ بھی متفقہ طور پر منظور کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ اس سلسلہ میں جو بھی قدم اُٹھائے گی پوری ڈویژن اُس کے ساتھ ہو گی اور اُس کے ہمقدم ہوگی۔اس سلسلہ آج بوقت 02:30بجے تمام ڈویژنل بار کے صدور اور سیکرٹری صاحبان کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور سے ملاقات ہو گی ۔