سادھوکے: تھانیدار کے بیٹے کی رسم حنا کی تقریب میں فائرنگ کا مقابلہ
سادھوکے(نامہ نگار) تھانےدار کے بےٹے کی رسم حنا کی تقرےب مےں مہمانوں کی فائرنگ سے علاقہ مےں خوف وہراس پھےل گےا، بتاےا گےا ہے کہ گذشتہ رات چوکی پولےس چنڈالہ پل سے چار اےکٹر کے فاصلہ پر موضع چھجوکی کے لاہور مےں تعےنات پولےس آفےسر غلام حسےن کے بےٹے دلاور گجر کی رسم مہندی کی تقرےب مےںمبےنہ طور پرشراب کے نشہ مےں دھت مہمانوں اور چوکی انچارج سمےت دےگر اہلکاروں نے ہےجڑوں کے رقص پر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے علاقہ مےں خوف وہراس پھےلائے رکھا شہرےوں کے اطلاع پر اہلکار نے بتاےا کہ اےس اےچ او صدرناصر پنوںکے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کارروائی کرنے سے قاصر ہےں چوکی انچارج کی موجودگی مےں فائرنگ کا سلسلہ اگلے روز شام تک دےدہ دلےری سے جاری رہا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شادی کی تقرےبات مےں ہوائی فائرنگ کرنے پر شہرےوں کے خلاف تو مقدمات درج کئے جاتے ہےں جبکہ ان کے ماتحت اور ذمہ دار افسر کس طرح کھلے عام ان احکامات کی نفی کرتے ہےںاعلی پولےس حکام کواس جانب بھی توجہ دےنی چاہےے۔