بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے: پروفیسر محبوب احمد
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک ترقی یافتہ خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ بورڈ پروفیسر محبوب احمد‘ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ثاقب شعیب اور ماہر تعلیم پروفیسر حاجی منور حسین جاوید نے نجی پبلک سکول سرفراز کالونی میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر طلباءوطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایک روشن مستقبل کے خواب کی تعبیر کے لئے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اوراق اس بات کے شاہد ہیں کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جنہوں نے تعلیم کے فروغ کو شعار بنایا ہو۔ تقریب میں عبدالقدیر بھٹہ‘ مسز نبیلہ رزاق نے بھی خطاب کیا اورنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔