• news

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘ سکھیکی میں خواتین نے گھر لوٹ لیا

لاہور (نامہ نگاروں سے) ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں متعدد افراد نقدی و قیمتی اشیاءسے محروم ہو گئے۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوا ئے وقت کے مطابق دیوان نگر کا عمر حیات موٹر سائیکل پر موچی والا جارہا تھا راستہ میں2 ڈاکوﺅں نے اُسے روک کر موٹر سائیکل چھین لیا طوطڑہ گاﺅں کے قریب محلہ قادر آباد کا سیّد مزمل حسین شاہ موٹر سائیکل پر سکھیکی سے حافظ آباد آرہا تھا 2 ڈاکوﺅں نے اُسے روک کر موبائل فون اور35 ہزار روپے لوٹ لئے نواحی گاﺅں گیگے میں فیصل اور مطیع اللہ اپنے ڈیرہ پر ہوئے تھے کہ 3 ڈاکوﺅں نے رات کے وقت اُنہیں یرغمال بنا کر 2موبائل فون،دو اے ٹی ایم کارڈ اور19ہزار روپے لوٹ لئے۔ سادھوکے سے نامہ نگار کے مطابق گاﺅں درگاہ پور اور بھروکی ورکاں کے علاقہ میں چور حاجی طفےل ،راناغےاث الدےن ،رانا اعجاز احمدودےگر کاشتکاروں کے ڈےروں پر لگے ٹرانسفامر اور موٹرےں چرا کر لے گئے۔ سکھیکی سے نامہ نگار کے مطابق محلہ اسلام پورہ کے رہائشی اور سبزی منڈی کے کمیشن ایجنٹ یوسف کمبوہ کے گھر دوپہر کے وقت گیارہ عورتیں بچے کی پیدائش کی مبارک دینے کے بہانے ڈھولکی بجاتے ہوئے داخل ہوئیں ،جب یوسف کمبوہ کی بیوی نے کہا کہ ان کے گھر تو کوئی بھی بچہ پیدا نہ ہوا ہے تو خواتین نے اس پر پستول تان لیا اور اسے ایک کمرے میں لے گئیں،یوسف کی بیوی خوف زدہ ہو کر بے ہوش ہو گئی اور اس کی بے ہوشی کے دوران ڈھولکی والی خواتین ڈاکوﺅں نے سیف الماری کا تالہ توڑ کر ساڑھے پانچ تولے زیورات، نقدی ایک لاکھ نوے ہزار روپے اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹکر فرار ہو گئیں، توڑی دیر بعد جب یوسف جو کہ دوسرے کمرے میں سویا ہو اتھا جاگ اٹھا تو واردت کا انکشاف ہوا جس پر فوری طور پر اہل محلہ نے واردات کرنے والی خواتین کی تلاش شروع کر دی اور شام کے وقت پنڈی بھٹیاں سے گیارہ میںسے چھ عورتوںکو پکڑ کر سکھیکی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ،پکڑی جانے والی عورتوں سے زیورات اور نقدی برآمد نہ ہوئی ہے تاہم دوسری چیزیں پولیس نے برآمد کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن