• news

پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں کی اپنی فہرستوں میں تبدیلی کر دی

لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں تبدیلی کر دی ہے، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 35نشستوں کیلئے پہلے 21خواتین کے ناموں پر مشتمل فہرست دی گئی تھی۔ اب 23خواتین کے نام دئےے گئے ہیں، نئی فہرست میں فرزانہ راجہ کو تیسرے نمبر پر جگہ دی گئی ہے وہ پہلے آٹھویں نمبر پر تھیں۔ بشریٰ اعتزاز تیسرے سے نویں نمبر پر چلی گئی ہیں اور فوزیہ حبیب 6نمبر سے 4نمبر پر آ گئی ہیں۔ نرگس فیض ملک پانچویں سے ساتویں نمبر پر چلی گئی ہیں جبکہ مہرین انور راجہ ساتویں سے پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔ پلوشہ زئی خان جو دسویں نمبر پر تھیں اب چھٹے نمبر پر آ گئی ہیں۔ عرشیہ اکرم جو 4نمبر پر تھیں اب آٹھویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ ثمینہ خالدگھرکی دسویں نمبر سے نویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ ثمینہ مشتاق پگانوالہ گیارہویں سے 10ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئے پہلے فہرست 21نمبر تک محدود تھی۔ اب 22ویں نمبر پر مسز نورین وسیم اور 23ویں نمبر پر، ناہید شفقت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کیلئے خواتین کی لسٹ پر 51خواتین پر مشتمل تھی اب 52خواتین کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ نئی فہرست میں رفیعہ سعید، عنبرین اسماعیل، نرگس فیض، عرشہ اکرم ملک، نرگس اعوان کے ناموں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوزیہ اسحاق، نائیلہ سرور فرحان، نرگس خان، رفیعہ رضوان کے نام نکال دئیے گئے ہیں۔ فہرست میں پہلا نام نرگس فیض ملک کا ہے جبکہ فائزہ ملک دوسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ شبینہ ریاض شیخ جنہیں پہلے 33ویں نمبر پر رکھا گیا تھا اب پانچویں نمبر پر ہیں۔ عرشہ اکرم کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔ راحیلہ بلوچ دوسرے سے تیسرے پر چلی گئی ہیں۔ رفیعہ سعید چھٹے نمبر پر آئی ہیں۔ نجمی سلیم 44ویں نمبر سے 7نمبر پر آ گئی ہے۔ عائشہ مشتاق تیسرے سے ساتویں نمبر پر آگئی ہیں۔ شاہدہ جبیں چوتھے سے نویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ عنبرین اسماعیل کا 11واں نمبر ہے۔ تسنیم فضلی پانچویں سے دسویں نمبر پر آگئی ہیں۔ نیلم شگفتہ اعوان چھٹے سے بارہویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن