کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آئی تو سکیورٹی دینگے: ذکاءاشرف
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ لاہور میں قومی ٹی ٹونٹی سپر ایٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ سے بہت زیادہ لوگ پیار کرتے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ تمام کرکٹ ممالک کے لیے یہ ٹورنامنٹ ایک پیغام ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی اشد ضرورت ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھی سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اگر کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آئے گی تو اسے اس سے بھی زیادہ سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔