لاہور جمخانہ نے انٹر کلب ٹیم گالف ٹرافی جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور جمخانہ نے رائل پام کوانیس کے مقابلے 33 پوائنٹس سے شکست دے کر انٹر کلب ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی۔ لاہور جمخانہ گالف کورس پر کھیلے گئے ایونٹ میں دونوں کلبز کی ٹیموں کے مابین دس سے اٹھارہ ہینڈی کیپ ایونٹ میں جمخانہ کے کھلاڑی چھائے رہے اور چار کے مقابلے بیس پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ نو ہینڈی کیپ کیٹگری میں رائل پام نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سخت مقابلے کے بعد 15-13 پوائنٹس سے فتح یاب رہے ۔