شمالی عراق میں مختلف حملوں میں 4 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے
بغداد (اے پی پی) شمالی عراق اور بغداد میں سیکورٹی فورسز پر مختلف حملوں میں 4 عراقی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو غریب میں ایک خودکش بمبار نے فوجی چیک پوائنٹ پر خود کو اڑا دیا جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ عراقی دارالحکومت کے نواحی شمالی علاقہ میں کار میں مقناطیس کے ذریعے چپکایا گیا بم پھٹنے سے ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ عراقی حکام کے مطابق شمالی شہروں کرکوک اور موصل میں فائرنگ اور بمباری کے 5 مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے اور تمام زخمی پولیس اہلکار یا فوجی تھے۔